BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
’بھتیجیوں کو کیا کہوں کہ ان کے ابو کیوں نہیں آ رہے‘ گل پلازہ کی آگ میں لاپتا افراد کے خاندانوں کا کرب اور ریسکیو سرگرمیوں کے دوران بی بی سی نے کیا دیکھا؟
کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں آگ بجھنے کے بعد تیسرے روز بھی کولنگ کا کام جاری رہا اور وہاں ملبے میں ریسکیو حکام کی جانب سے زندگی کے آثار تلاش کیے جارہے تھے۔ ریسکیو حکام کی جانب سے اب تک اس واقعے میں 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔
وہ ’تجارتی بزوکا‘ جو فرانس کے خیال میں ٹرمپ کو خوف زدہ کر سکتا ہے
معاشی جبر کی روک تھام کرنے والا آلہ تجارتی تنازعات حل کرنے کے لیے ایسا ’ہتھیار‘ ہے جس کے ڈر سے تنازعات جنم ہی نہیں لیتے۔
گلیشیئر میں پھنسا کوہ پیما جسے اس کے کتے نے بچا لیا: ’اگر فلپ نہ ہوتا تو ریسکیو ٹیم مجھے نہ ڈھونڈ پاتی‘
ریسکیو اور ہیلی کاپٹر کمپنی ایئر زرمیٹ سے منسلک برونو کلبرمٹن کہتے ہیں کہ ’یہ کوئی چھوٹا علاقہ نہیں اور نہ ہی کسی کاغذ کی طرح خالی ہے۔ یہاں برف مٹی زدہ ہے اور جس گڑھے میں گلر گرے اسے ڈھونڈنا آسان نہیں ہوتا۔‘
لائیو, مجھے ٹارگٹ کرنے کے لیے میرے علاقے کے عوام کو بے گھر کیا جا رہا ہے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا دعویٰ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ ان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مسلسل منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور ناکام پالیسیوں پر تنقید کرنے پر انھیں دہشت گردوں کا حمایتی کہا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’مجھے ٹارگٹ کرنے کے لیے میرے علاقے کے عوام کو بے گھر کیا جا رہا ہے، ہم نے اپنی عورتوں اور بزرگوں کی بے حرمتی اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔‘
پچاس سال بعد انسان کی چاند پر واپسی، ناسا کا ’آرٹیمس دوم‘ خلانوردوں کو وہاں تک کیسے لے جائے گا؟
پچاس سال سے زیادہ عرصے بعد اس انسانی مشن کے لیے ناسا کے دیوہیکل سپیس لانچ سسٹم ایس ایل ایس مون راکٹ اور اوریون سپیس کیپسول کو فلوریڈا کے لانچ پیڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کو ’زیادہ پیسہ کمانے‘ کا موقع دینے والا پی ایس ایل کا نیا آکشن ماڈل کیا ہے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کو نیلامی میں لانا ایک مثبت پیشرفت ہے۔ سب سے اہم وہ شق ہے جس میں برینڈ ایمبیسیڈرز اور رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم) سے متعلق ضوابط کو ختم کر دیا گیا ہے۔
گُل پلازہ میں آتشزدگی: 22 ہلاکتوں کی تصدیق اور درجنوں افراد لاپتا، وزیرِ اعلیٰ کا لواحقین کے لیے ایک کروڑ معاوضے کا اعلان
حکام نے اس واقعے میں اب تک 22 افراد کی ہلاکت جبکہ 65 سے زیادہ افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ لواحقین کا الزام ہے کہ امدادی کارروائیوں میں تاخیر برتی گئی تاہم میئر کراچی مرتضی وہاب نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔
’بیانیے کی جنگ‘: ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ’250‘ مساجد کیوں نذرِ آتش کی گئیں؟
ایران میں ملک گیر احتجاج کے دوران مذہبی مقامات پر حملوں اور کئی مساجد کو تباہ کرنے اور نذر آتش کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک تقریر میں دعویٰ کیا کہ ملک گیر مظاہروں کے دوران ’250 مساجد‘ تباہ کی گئی ہیں۔
’بڑے منافع کی ناقابل یقین کہانیاں‘: پینی سٹاکس کیا ہیں اور پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں نئے سرمایہ کار اِن کے جال میں کیسے پھنس جاتے ہیں؟
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حالیہ تیزی کے دوران ہزاروں نئے سرمایہ کاروں نے ملک میں پہلی بار سٹاک ٹریڈنگ شروع کی ہے اور ایسے میں تجزیہ کار فکر مند ہیں کہ کہیں یہ نئے سرمایہ کار کسی ایسی جگہ سرمایہ کاری نہ کر بیٹھیں جس کی انھیں بہت کم سمجھ بوجھ ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
مختصر ویڈیوز
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں



































































